Featuredسندھ

قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی پروازیں 3 سال بعد ژوب کے لیے بحال

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی 3 سال بعد ژوب کے لیے پروازیں بحال ہوگئیں۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق مسافروں سے متعلق اچھی خبر یہ ہے کہ قومی ایئرلائن کی تین سال بعد بلوچستان کے ضلع ژوب کے لیے پروازیں بحال ہوچکی ہیں، شہری پی آئی اے کی فلائٹس کے ذریعے ژوب پہنچ سکیں گے۔

 

تین سال بعد اے ٹی آر طیارے کی پہلی پرواز پی کے 528 کراچی سے ژوب پہنچی۔ جبکہ پرواز پی کے529مسافروں کو لے کر کراچی کے لیے روانہ ہوئی۔

 

مسافر اب پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے ژوب کے سفر کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔

 

خیال رہے کہ کوروناوائرس کے پیش نظر مسافروں کی صحت کا ترجیحی بنیادوں پر خیال رکھا جارہا ہے جبکہ سفر کرنے والے تمام افراد کو ماسک کا استعمال لازمی کرنا ہوگا۔

 

ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر بھی کورونا سے حفاظت کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close