Featuredدنیا

کرونا وائرس: برطانیہ ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا، عوام کی ویکسینیشن شروع

برطانیہ کا اپنے عوام کو کرونا ویکسین فراہم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا، جہاں ویکسی نیشن کا عمل آج سے شروع ہوچکا ہے۔

دنیا بھر میں کرونا کی ہلاکت خیزی جاری ہے جس پر کنٹرول حاصل کرنے کےلیے بیشتر ممالک کرونا وائرس کی ویکسین تیار کررہے ہیں تاہم ابھی کوئی بھی ملک ویکسین تیار نہیں کرسکا ہے تاہم برطانیہ میں ویکسی نیشن شروع ہوگئی ہے۔

کوونٹری میں شمالی آئرلینڈ کی نوے سالہ خاتون مارگریٹ کینن کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگادی گئی ہے، معمر خاتون کو یونیورسٹی اسپتال کوونٹری میں یہ ویکیسن دی گئی، اس موقع پر خاتون کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ بڑی اعزاز کی بات ہے کہ میں دنیا میں واحد فرد بنی ہوں جس نے فائزر بائیوٹیک کوویڈ 19 ویکسین استعمال کی۔

تاریخی موقع پر برطانوی وزیرصحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ویکسین لگانے کا عمل شروع کرنےپر ہیلتھ ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، ویکسین لگانے کا اقدام کرونا وائر س کی شکست دینے کا آغاز ہے۔

امریکی کمپنی فائزر کی ویکسین پہلےہفتے میں آٹھ لاکھ افراد کو لگائی جائے گی، سب سے پہلے ویکسین ہیلتھ ورکرز، زائدالعمر افرادکو لگائی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close