Featuredدنیا

سال 2020 میں ٹوئٹر بھی کرونا وائرس کا شکار رہا

نیویارک : کوویڈ-19 نے سال 2020 میں ٹوئٹر پر بھی اپنا قبضہ جمائے گا، صارفین نے 40 کروڑ بار کوویڈ 19 ہیش ٹیگ کو ری ٹوئٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے رواں سال (2020) میں سب سے زیادہ چلنے والے ہیش ٹیگ کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

ٹوئٹر انتظامیہ کے جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم پڑا ہے کہ کرونا وائرس نے جس طرح ساری دنیا کو اپنا شکار بنارکھا ہے اسی طرح ٹوئٹر پر بھی ہر طرف کوویڈ 19 کا ہی شور تھا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار بیس میں ٹوئٹر پر کرونا کا ہی قبضہ رہا اور چار سو ملین بار کووڈ نائٹین ہیش ٹیگ کےساتھ ری ٹوئٹ کیا گیا۔

ویب سائٹ کے جاری اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال سب سے زیادہ اداکار چیڈوِک بوسمین کی موت کی خبر کو شیئر اور لائیک کیا گیا۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر سب سے زیادہ بحث کیا جانے والا شخص قرار دیا جبکہ میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس کو رواں برس سے زیادہ ٹوئٹ کیا جانے والا میوزیکل بینڈ کا اعزاز مل گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close