Featuredپنجاب

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور: شہر بھر میں 55 مقامات پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا سمارٹ لاک ڈاؤن کردہ علاقے سوڈیوال کا دورہ کیا سمارٹ لاک ڈاؤن کردہ علاقے میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

سوڈیوال کے علاقے میں تین کورونا کے مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی ڈیوٹی پر مامور محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کو چیک کیا گیا۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے سیمپل لینے کے عمل کو مانیٹر کیا اور سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا اور کہا کہ ڈیوٹی پر مامور پولیس سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے شہریوں میں ماسکس بھی تقسیم کئے اور سخت ہدایات جاری کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close