Featuredپنجاب

راولپنڈی، آئل ریفائنری کی پائپ لائن میں آتشزدگی کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل

پاکستان آئل فیلڈ اور ماہرین نے راولپنڈی میں آئل ریفائنری کی پائپ لائن میں آتشزدگی کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں۔

پیر کے روز راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں آئل سپلائی لائن میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے 4 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا جبکہ 12 سے زائد ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

واقعہ کے بعد پائپ لائن میں گیس سپلائی معطل کر دی گئی تھی اور پائپ لائن کی مرمت کا آغاز بھی کردیا گیا تھا۔

تاہم ، منگل کے روز پاکستان آئل فیلڈ اور ماہرین نے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی ہیں جس کے بعد ریفائنری پائپ لائن ٹیمپر کر کے تیل چوری کرنے پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں پاکستان آئل فیلڈ کے افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق جوڑیاں دھمیال میں ملزمان نے مکان کرائے پر حاصل کیا اور سرنگ کھود کر کمپنی کی پائپ لائن میں نقب لگائی، چوری شدہ کروڈ آئل گھر کے زیر زمین ٹینک میں بھرا جارہا تھا کہ اس دوران آگ لگ گئی اور ملزمان فرار ہوگئے۔

ایف آئی آر کے مطابق 84 لاکھ روپے مالیت کا 316 بیرل کروڈ آئل چوری ہوا۔

پولیس نے غیر قانونی پائپ لائن اور 33 بیرل آئل قبضے میں لے لیا ہے جبکہ مقدمے میں مالک مکان کو بھی ملزمان کا سہولت کار نامزد کیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close