Featuredکھیل و ثقافت

بھارتی لیگ اسپنر معروف یوٹیوبر کیساتھ شادی کے بندھن میں بند گئے

بھارتی لیگ اسپنر یوزویندرا چاہل نے معروف یوٹیوبر اور کوریو گرافر دھنا شری ورما سے بیاہ رچالیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یوزویندرا چاہل اور کوریو گرافر دھنا شری ورما رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، دونوں کی منگنی رواں سال اگست میں ہوئی تھی۔

شادی کی تقریب میں گھر کے قریبی افراد نے شرکت کی، تقریب بھارتی شہر گروگرام میں روایتی انداز میں منعقد کی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Piyush Sachdeva (@piyushsachdeva)

دھنا شری ورما نے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کررکھا ہے جبکہ چاہل سنہری رنگ کی شیروانی میں ملبوس ہیں، لیگ اسپنر کو ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یوزویندرا چاہل 51 ون ڈے اور 45 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کرچکے ہیں وہ کینگروز کے خلاف حالیہ ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی اسکواڈ کا حصہ تھے۔

دھنا شری ورما پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں تاہم یوٹیوب پر ان کی کوریو گرافی کی ویڈیوز کو سراہا جاتا ہے اور ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close