Featuredپنجاب

ہاں میں بہت بڑا قبضہ مافیہ ہوں، عمران خان کو کہو جو اکھاڑنا ہے اکھاڑ لے، عامرچیمہ

زمان پارک لاہور میں ٹکٹوں کے لئے امیدواروں کی ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی۔تحریک انصاف کی جانب سے پی پی اٹھہتر اور پی پی اناسی کےلئے ٹکٹ کے امیدوارانٹرویو سے قبل ایک دوسرے پرالزامات لگاتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک لاہور میں تحریک انصاف کے امیدواروں کے ایک دوسرے پرالزامات کی ویڈیو سامنے آ گئی ،پی پی78 اور پی پی 79 کے امیدواروں کےٹکٹ انٹرویو سے قبل ایک دوسرے پرالزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

عمران خان نے فیصل چیمہ اورفیصل گھمن کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے،ٹکٹوں کی تقسیم پر جنرل سیکرٹری یوتھ سرگودھا ارسلان منج اور عامر چیمہ میں بحث چھڑ گئی۔

ارسلان منج نے کہاپی ٹی آئی گورنمنٹ اور ایم این اے قبضہ مافیہ کو سپورٹ کرے،سابق ایم این اے عامرچیمہ نے اعتراف کیا کہہاں میں بہت بڑا قبضہ مافیہ ہوں ، جاؤ عمران خان کو بھی بتا دوکہ میں بہت بڑا قبضہ مافیہ ہوں ، اس کو کہو جو اکھاڑنا ہے اکھاڑ لے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close