Featuredبلوچستان

آج تک ایک دہشتگرد کو سزا نہیں ہوئی، سانحہ مچھ سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں

کوئٹہ: سانحہ مچھ قومی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے

بی این پی کے رہنما حاجی لشکری رئیسانی کا کہنا ہے کہ حکمران کہتے ہیں بھارت ایسے واقعات میں ملوث ہے تو بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں فوری آپریشن کیا جائے۔

حاجی لشکری رئیسانی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ان قوتوں کی مذمت کرتے ہوں جنہوں نے بلوچستان کو قتل گاہ بنا رکھا ہے، سانحہ مچھ قومی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے امن وامان کے صورتحال کے باعث بلین روپے خرچ ہورہے ہیں مگر آج تک ایک دہشتگرد کو سزا نہیں ہوئی، سانحہ مچھ سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ان معاملات کے حقیقی ماسٹر مائنڈ پکڑے نہیں جاتے ہیں ہم ریاست کو زمہ دار سمجھتے ایک تنظیم نے سوشل میڈیا پر زمہ داری قبول کی مگر تھانے میں نامعوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا۔

حاجی لشکری ریئسانی نے کہا کہ ہم بلوچستان میں آپریشن کی مذمت کرتے ہیں بلوچستان کے بجائے بھارت کیخلاف آپریشن کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close