More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

راہزن اقتدار کی ہوس میں اندھے ہو چکے ہیں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور : فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ راجکماری، شہزادہ اور مولانا فلاپ شو کر کے خود کو فریب دے رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم والوں کے لطیفے بھی پھیکے پڑچکے ہیں۔ ان کے استعفوں کی خالی پٹاری انہی کا منہ چڑھا رہی ہے۔ لانگ مارچ کا شوشہ بھی ان کے گلے کا طوق بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ قابل رحم ٹولہ گھر کا رہا ہے نہ گھاٹ کا۔ راجکماری، شہزادہ اور مولانا فلاپ شو کر کے خود کو فریب دے رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کی اجڑی ہوئی بستی اپنی داستان خود بیان کر رہی ہے۔ ملک کے بدنام زمانہ راہزن اقتدار کی ہوس میں اندھے ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی ترجمانی نڈر اور جراتمند لیڈر عمران خان کر رہا ہے۔ پنجاب میں دیانتدار اور عوامی وزیر اعلی عثمان بزدار موجود ہے۔ نئے پاکستان میں چوروں اور لٹیروں کی کوئی جگہ نہیں۔ پاکستان میں صرف دیانتداری اورایمانداری کی سیاست ہی ہوگی۔ اس ٹولے نے کورونا کے باوجود اجتماع کر کے مرض میں اضافہ کیا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close