Featuredانٹرٹینمنٹ

علی سدپارہ کا تاحال پتا نہ چل سکا

مہوش حیات کوہِ پیما علی سدپارہ اور اُن کے ساتھیوں کیلئے دُعاگو

اداکارہ مہوش حیات نے لاپتہ ہونے والے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما علی سد پارہ اور اُن کی ٹیم کے لیے سوشل میڈیا پر دُعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ ’آج ہمارے خیالات اور سوچوں میں صرف کوہِ پیما محمد علی سدپارہ، ان کے ساتھی آئس لینڈ کے جان اسنوری اور چلی کے جے پی موہر کا ذکر ہوگا۔

مہوش حیات نے کہا کہ ’اُن کے اہلخانہ سمیت ہم بھی اُن کی اچانک گمشدگی پر شدید پریشان اور افسردہ ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’آئیے، اُن بہادر نوجوانوں کی واپسی کے لیے ملکر دُعا کریں۔‘

مہوش حیات کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد کوہِ پیما اور اُن کی ٹیم کی جلد واپسی کے لیے دُعا کررہی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو کو موسمِ سرما میں سر کرنے والے ملک کے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما علی سد پارہ کی تلاش میں آج پھر سرچ آپریشن شروع ہو چکا ہے۔

علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کو گزشتہ روز ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 7 ہزار میٹر کی بلندی تک تلاش کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close