Featuredسندھ

کیسی معیشت ہے جو ترقی کررہی ہے، مگر مہنگائی قابو میں نہیں

کراچی : پاکستان کی تاریخ میں اتنا بے خبر وزیراعظم آج تک نہیں آیا

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیسی معیشت ہے جو ترقی کررہی ہے، مگر مہنگائی قابو میں نہیں آرہی، پاکستان کی تاریخ میں اتنا بے خبر وزیراعظم آج تک نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ کیا معیشت کی بہتری سے مہنگائی میں 8.7 فیصد اضافہ ہوتا ہے؟ حکومت کہتی ہے کہ ہم نے پاکستان کی معیشت کو پیروں پر کھڑا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب چینی پر 80 روپے بڑھنے کا نوٹس لیا، اب قیمت 110 روپے ہوگئی۔ آٹے، سبزیوں، چینی اور کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں کا علم نہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کیسی حکومت ہے جس کے بیانات میں تضادات ہیں۔ خان صاحب امپورٹ میں اضافے کا ذمہ دار کون ہے۔ کیسی معیشت ہے جو ترقی کررہی ہے، مگر مہنگائی قابو میں نہیں آرہی۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنا بے خبر وزیراعظم آج تک نہیں آیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج میں تمام خواتین کو ویمن ڈے کی مبارکباد پیش کروں گا۔ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت خواتین کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ عظیم خواتین کی انتھک محنت سے عظیم معاشرے کا قیام جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close