سندھ

پیپلز پارٹی نے عوام کو روٹی دی نہ کپڑا اور نہ ہی مکان بلکہ سندھ کو ایڈز زدہ بنا دیا، حلیم عادل شیخ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے قائم مقام صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کی عوام کو اپنے منشور کے مطابق نہ روٹی دی نہ کپڑا اور نہ ہی مکان بلکہ پورے سندھ کو ایڈز زدہ بنا دیا گیا ہے۔

جو بجٹ محکمہ صحت سندھ کو ملا وہ کہاں خرچ ہورہا ہے، اسپتالوں میں دوائیاں تک میسر نہیں ہیں، کچھ ماہ پہلے حیدرآباد میں ایڈز کے کیسز آئے تھے اس وقت بھی قرارداد جمع کروائی تھی، الٹا اس وقت میرے خلاف پریس کانفرنس کردی گئی تھی۔

اس وقت میری بات سن لی جاتی تو آج لاڑکانہ واقعہ نہیں ہوتا، سندھ میں 15 ہزار 4 سو ترانوے ایڈز کے کیسز سامنے آچکے ہیں لیکن سندھ حکومت کچھ کرنے کو تیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کو کراچی کی عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، حلیم عادل شیخ

دس سالوں میں اربوں روپے کا بجٹ تھا، ایک ڈاکٹر کو ذمہ دار قرار دے کر اپنے اوپر سے ذمہ داری نہیں ہٹائی جاسکتی، زیادتی کے بعد قتل کی جانے والے عصمت کی رپورٹ ٹھیک آگئی ہے کیوں کہ یہ وہی لیبارٹری ہے جہاں شراب کی بوتل شہد بن گئی تھی، عصمت کیس کی رپورٹس خراب کی جا رہی ہیں، محکمہ صحت تباہ ہوچکا ہے۔

حلیم عادل نے کہا کہ ہمیں عوام کیلئے بہت کچھ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں اسمبلی میں بات نہیں کرنے دی جاتی ہے، سندھ میں کرپشن کا راج قائم ہے۔

عوام کی جانوں سے کھیلا جارہا ہے، عوام کو صحت کے نام پر موت دی جارہی ہے، سندھ کے حکمرانوں کا بس چلے تو عوام سے سانس لینا بھی چھین لیں، پی ٹی آئی عوام کو صحت کے سہولیات دلوانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

سندھ سمیت پورے پاکستان میں سروے کیا جارہا ہے ہر خاندان کو صحت کارڈ دیا جائے گا، سندھ کے حکمرانوں کو بجیٹ عوام کے فلاح و بہبود کے لئے دیا جاتا ہے لیکن یہ کرپٹ مافیا ہڑپ کر جاتا ہے۔

عوام کو کچھ نہیں ملتا، جس کی وجہ سے سندھ میں ہیپاٹائٹس کے بعد محلق مرض ایڈز بھی وبائی صورتحال اخیتار کرگیا ہے، سندھ کی عوام کو اب ان کرپٹ حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close