Featuredگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

گلگت بلتستان:  اسمبلی میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

گلگت بلتستان کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق عبوری آئینی صوبہ بنایا جائے۔۔ قراردادحکومتی ارکان کی جانب سے پیش کی گئی۔۔ قراردادکےمتن کےمطابق گلگت بلتستان کےعوام مقبوضہ کشمیرکےمظلوم عوام کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔۔ تفصیلات اس رپورٹ میں۔۔

گلگت بلتستان کی اسمبلی میں وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد پیش کی، جس کی تمام جماعتوں نے حمایت کردی۔

قرارداد میں وفاقی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور دیگر وفاقی اداروں میں مناسب نمائندگی دی جائے۔ عبوری صوبہ بنانے کے لیے آئین میں ترمیم کا بل منظور کرایا جائے۔

وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنولوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی والوں کیلئے آج کا دن تاریخی ہے۔ تمام جماعتیں متفقہ طور پر جی بی کیلئے عبوری صوبائی حیثیت کا مطالبہ کرتی ہیں، تاکہ جی بی کے لوگوں کے آئینی حقوق کو یقینی بنایا جاسکے۔ ہم ان سب کا احترام کرتے ہیں جنہوں نے اسے ممکن بنایا۔

وزیر اعظم عمران کان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ اقدام پاکستان کے تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان شاءاللہ گلت بلتستان کے عوام ترقی کے سفر میں دوسرے صوبوں کے شانہ بشانہ آگے بڑھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close