Featuredاسلام آباد

پوری قوم ایک پیج پر ہے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے

اسلام آباد: شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان سب کچھ قربان کر سکتا ہے لیکن کشمیر کا سودا نہیں کر سکتا۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ 23 مارچ تجدید عہد اور تعمیل پاکستان کا دن ہے، پوری قوم ایک پیج پر متفق ہے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ مودی نے جو کچھ کیا ہے اب اسے دشمن کی ضرورت نہیں ، آج ہندوستان کا جھوٹا چہرہ پوری دنیا کے سامنے آگیا، ہندوستانی بغل میں چھری اور منہ پر رام رام کا راگ الپتے ہیں۔

ہندوستان کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی کی جاتی ہے اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بناتے ہیں، ہماری فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جاتا ہے لیکن صرف بنکرز کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے کیا کہ پاکستان سب کچھ قربان کر سکتا ہے لیکن کشمیر کا سودا نہیں کر سکتا۔ پوری قوم ایک پیج پر متفق ہے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور اب ایمان کا حصہ بھی ہے۔

انہوں نے کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کہا کہ مزاکرات میں کشمیری شامل ہوں گے، کشمیری اپنا فیصلہ خود کرنے کا حق ہے، انڈیا نے کشمیریوں کے حقوق سلب کیے گئے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ آج مسلمان نہیں سکھ بھی کہہ رہے ہیں قائد اعظم درست تھے، پاکستان کسی کے آگے نہیں جھکے گا۔ بھارت کشمیر میں پرانی پوزیشن پر واپس آئے، پاکستان بات چیت کیلئے تیار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close