Featuredپنجاب

جنوبی وزیرستان میں کیے گئے آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جنوبی وزیرستان میں کیے گئے آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں آپریشن کیا جہاں کارروائی کےدوران فائرنگ کا تبادلہ ہو جس میں دہشت گرد پیر عرف اسد ہلاک ہوگیا۔

 

آئی ایس پی آر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان بیت اللہ محسود گروپ سے تھا ۔

 

ہلاک ہونے والا دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی کا 2006 سے متحرک رکن تھا ، پیرعرف اسد سیکیورٹی فورسز کےخلاف دہشت گرد ی کی کارروائیوں میں ملوث تھا جب کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد پیرعرف اسد شہریارمحسود گروپ میں شامل ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close