Featuredسندھ

ترقیاتی پیکج، سندھ کے نوجوانوں کیلئے خوشخبری

سکھر : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی سندھ کےاضلاع کیلئے ترقیاتی پیکجز کی تیاری کی جائے، پیکج میں سندھ کے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز کی ٹریننگ دی جائے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے سندھ کو ہرقسم کے قدرتی وسائل سے نوازا ہے ، سندھ میں کسی چیزکی کوئی کمی نہیں ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت تھی سندھ کےاضلاع کیلئے ترقیاتی پیکجزکی تیاری کی جائے، سندھ پیکج 446ارب روپے کا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کیلئےاگلے ہفتے سے منظوری ہوجائے گی ، مرادسعید ذاتی حیثیت میں اس منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں بجلی کے ترسیل کا نظام نہیں بنایاگیا، گیس پیدا کرنےوالا سب سے بڑا صوبہ سندھ ہے۔

آج بھی سندھ کے اضلاع میں گیس نہیں پہنچ رہی ہے، سندھ کیلئے52ارب کے منصوبے گیس کے ہیں جو دوسال میں مکمل ہوں گے۔

سندھ حکومت نئی گاج ڈیم کیلئےمزید پیسہ لگانے کو تیار نہیں ، وزیراعظم نے فیصلہ کیا نئی گاج ڈیم کیلئے وفاق رقم فراہم کرےگا، 28800 ایکڑ زمین کوپانی مہیاکرنےکایہ منصوبہ وفاقی وسائل سے مکمل کریں گے۔.

اسد عمر نے کہا کہ اس پیکج میں سندھ کے نوجوانوں کیلئے بڑے فیصلے کئےگئے ہیں، سکھر ،لاڑکانہ ، گھوٹکی جیکب آباد، بدین اوردیگر اضلاع بھی شامل ہیں، سندھ کے ایک لاکھ سےزائد نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز کی ٹریننگ دی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 25 ہزار بچیوں سمیت تقریباً ایک لاکھ نوجوانوں کھیلوں کی سہولتوں سے مستفید ہوں گے ، سندھ کا بچہ بچہ ہونہار ہے۔

اسے ہنرسکھا دیں تودنیا سے مقابلہ کرسکتاہے، 1لاکھ 30ہزار نوجوان کھیلوں کی فیسلٹیز ان اضلاع سے حاصل کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close