Featuredاسلام آباد

سا بق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم

اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کی جانب سے نواز شریف کی جائیداد نیلامی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت نےنوازشریف کی جائیداد نیلامی کی نیب درخواست منظور کرتے ہوئےسا بق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد نیلامی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا نوازشریف کی جہاں جائیدادہے متعلقہ صوبائی حکومت نیلام کرسکے گی ۔ ڈپٹی کمشنرلاہوراورشیخوپورہ 60دن کےاندررپورٹ پیش کریں۔ جائیدادیں نیلام کرکے رقم قومی خزانےمیں جمع کرائی جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی گاڑیاں بھی 30دن کےاندرنیلام کی جائیں اور پولیس کی مدد سے گاڑیاں قبضے میں لے کربیچی جائیں۔

احتساب عدالت نے نواز شریف کےبینک اکاؤنٹس سےرقوم سرکاری خزانےمیں منتقل کرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ جس جس جائیدادپر اعتراض نہیں آیا نیلام کی جا سکے گی۔

واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادیں فروخت کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے جائیدادیں فروخت کرنے کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کیا تھا، نیب نےسیکشن88سی آرپی سی کےتحت عدالت سےاجازت مانگی تھی۔

ذرائع کے مطابق فروخت کرنےوالی جائیدادوں میں اتفاق فاؤنڈری،حدیبیہ پیپر مل، بخش ٹیکسٹائل مل اور حدیبیہ انجینئرنگ کےشیئرز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ لاہوراپر مال کی جائیداد اور زرعی اراضی بھی فروخت کی جائےگی، نوازشریف کی جائیداد کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close