Featuredپنجاب

لاہور کے سات بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور: لاہور کے سات بڑے ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں ۔

 

 

تفصیلات کے مطابق ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کا کہناہے کہ پلانٹ کے ساتھ بیک اپ سلینڈرز کو بھی بھروایا جارہاہے۔

 

ایم ایس جنرل ہسپتال کا کہناتھا کہ مقرر ہ مقدار کم ہونے سے آکسیجن کا پریشر متاثر ہوتا ہے جبکہ کویڈ کے دوران ہر 18 گھنٹے کے بعد آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

جنرل ہسپتال میں آکسیجن کا 30 گھنٹے کا بیک اپ موجود ہے ۔

 

ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آکسیجن کا استعمال معمول سے پانچ گنا زائد ہے تاہم ہسپتال میں 19 گھنٹے کا بیک اپ موجود ہے ۔

 

سروسز ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق ہسپتال میں 16 گھنٹے کا آکسیجن کا ذخیرہ موجود ہے ۔ جناح ہسپتال میں 17 گھنٹے ، گنگا رام ہسپتال میں 30 گھنٹے اور شیخ زید میں سب سے زیادہ 50 گھنٹے آکسیجن کا بیک اپ رکھا گیاہے ۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات اور سامنے آنے والے کیسز کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ کورونا وائرس کے باعث 70 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ چار ہزار 825 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close