Featuredپنجاب

آکسیجن سلنڈر اور ایمرجنسی آلات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف نو ٹیفیکیشن جاری

لاہور : پنجاب حکومت نے آکسیجن سیلنڈرز اور ایمرجنسی آلات کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوروں کے ‏خلاف کارروائی فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

اس حوالے سے سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے نوٹیفیکیشن جاری ‏کر دیا ہے جس کے مطابق آکسیجن سلنڈرز، آکسی میٹرز ،آکسیجن ریگولیٹر، نیزل کینولا اور دیگر ‏ایمرجنسی آلات کی ذخیرہ اندوزی کرنا قانوناً جرم ہو گا۔

 

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی آلات پر منافع کمانے والوں اور ذخیرہ کرنے والوں کے ‏خلاف قانونی طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

تمام اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لیے ایمرجنسی آلات کی فراہمی کے لیے خاطر خواہ ‏اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان احکامات کا اطلاق اگلے 2 مہینے تک رہےگا، نوٹیفیکیشن

 

عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر کوئی ایسی غیر قانونی کاروائی دیکھیں تو فوراً 1033 پر ‏رابطہ کریں یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رپورٹ کریں جب کہ وباء کے ان خطرناک دنوں میں ‏اپنے ہم وطنوں کو آکسیجن سلنڈرز اور دیگر ایمرجنسی آلات رضاکارانہ طور پر فراہم کرکے ‏حکومت کا ساتھ دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close