Featuredاسلام آباد

شہباز شریف کو ابھی تک ای سی ایل میں نہیں ڈالا

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ابھی تک شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا ہے۔

اس کی سمری وفاقی کابینہ سے وزارتِ داخلہ کو ابھی تک موصول نہیں ہوئی، یہ سمری پیر یا منگل کو وزارتِ داخلہ کو موصول ہوسکتی ہے۔

جاری کیئے گئے ویڈیو بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس کیس میں پہلے ہی 14 ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے، شریف کے خاندان سے تعلق رکھنے والے 5 ملزمان مفرور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف خود نواز شریف کے ضمانتی ہیں، شہباز شریف سیدھا لندن نہیں جا رہے تھے، انہیں 15 دن قطر میں قرنطینہ کے بعد یو کے جانا تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے پاس شہباز شریف کی کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی، سمری پر فیصلہ لاء اور داخلہ کی وزارت کرے گی۔

وزیرِداخلہ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح کم ہوگئی ہے، جبکہ بھارت کا ہولناک وائرس یو کے تک پھیل گیا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close