Featuredپنجاب

عظمیٰ بخاری کے وزیراعلیٰ پنجاب پر طنز کے نشتر

لاہور: بزدار نے 3سال میں بولنا نہیں سیکھا، پتا نہیں ڈیلیور کب کریں گے

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار ہیلتھ کارڈ کا بڑا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں، یہ کارڈ نواز شریف نے 2015ء میں متعارف کروادیا تھا۔

ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے مزید کہا کہ بزدار صاحب 3 سال بعد سو کر اٹھے ہیں، بڑے والے ظل تباہی نے تباہی مچاکر رکھ دی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار بلدیاتی بجٹ ریوڑیوں کی طرح بانٹ رہے ہیں، وہ مختلف ڈسٹرکٹ میں جاکر اربوں کے پیکیجز متعارف کروارہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے وزراء اپنے محکموں کے سوالات کے جوابات نہیں دیناچاہتے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو چیف سیکریٹری پنجاب نےسپریم کورٹ رجسٹری میں چیلنج کیا ہے، بزدار صاحب سرکاری ملازمین کو سامنے کیوں لاتے ہیں؟

ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ آپ نے 2 سال سے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات سلب کیے، آپ یہ اختیارات واپس نہیں دے رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ انہوں نے معیشت، سیاست، خارجہ امور اور اندرونی معاملات کی تباہی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close