Featuredاسلام آباد

چوہدری نثار کو پنجاب اسمبلی میں حلف کے بعد ایوان میں خطاب کا موقع دیا جائے گا

 چوہدری نثار کو پنجاب اسمبلی میں حلف کے بعد ایوان میں خطاب کا موقع دیا جائے گا، اور اگر وہ حلف کے بعد ایوان سے خطاب کرنا چاہیں تو رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، بلکہ ان کے حوالے سے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کی جائے گی

24 مئی پیر کے روز چوہدری نثار پنجاب اسمبلی میں دو گھنٹے گزارنے کے بعد بغیر حلف اٹھائے ہی راولپنڈی چکری واپس چلے گئے تھے، اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت ایک آرڈیننس کے ذریعے مجھے ڈی سیٹ کرنے کی کوشش میں ہے، میں نے ایک ہفتہ قبل حلف اٹھانے کا

یہ بھی پڑھیں: اگر عوام میرے ہاتھ پر ہاتھ رکھیں اور تمام مشکلات دور کرسکتا ہوں، چوہدری نثار

فیصلہ کیا تھا اور پنجاب اسمبلی کو لکھ کردیا، لیکن آج کہا گیا کہ اسپیکر اسمبلی موجود نہیں اس لئے حلف نہیں ہوسکتا، جب کہ پینل آف چیئرمین کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں، اور وہ حلف بھی لے سکتے ہیں، پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کے رویے کےخلاف عدالت جائیں گے، اور 2 دن بعد پھر حلف اٹھانے آؤں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close