Featuredاسلام آباد

یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس کی سماعت فوری کی جائے: درخواست گزار

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف درخواست کی جلد سماعت کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی۔

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس کی جلد سماعت کی درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست فرخ حبیب، کنول شوزب اور ملیکہ بخاری نے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کا انتخاب 12 مارچ کو شیڈول ہے۔ الیکشن کمیشن نے 11 مارچ کو کیس مقرر کر رکھا ہے۔ مناسب ہوگا وقت ضائع کیے بغیر کیس کی فوری سماعت کی جائے۔

درخواست کے مطابق پہلی بار ہوا چیئرمین سینیٹ کا امیدوار انتخابی بدعنوانی کا مرتکب قرار پایا۔ این اے 75 ضمنی الیکشن کی طرح یہ درخواست بھی ترجیحی بنیادوں پر مقرر کریں۔ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے درخواست جلد مقرر کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close