Featuredپنجاب

ریلوے مسافروں کے لیے خوش خبری

ملتان: وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ملک میں ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولت کے لیے مختلف اقدامات اٹھا رہے ہیں، ریلوے خسارے سے باہر آرہا ہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیر ریلوے اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہا کہ ریلوے تسلسل سے ایک بہت بڑے خسارے سے دوچار تھا، 6سے 8 ماہ کے اندر ریلوے خسارے سے باہر آ رہا ہے، ریلوے زمینیں اور ٹرینیں آؤٹ سورس کررہے ہیں، مسافروں کے لیے اقدامات بھی زیرغور ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ڈرائی پورٹ پر ہزاروں ٹرک آتے ہیں، کتابوں میں سیکڑوں لکھے جاتے ہیں، افسران ہمارے بہترین ہیں مگر چند کالی بھیڑیں موجود ہیں، آج بھی میں نے 4 افسران کی تنزلی کی ہے۔

 

وزیر نے گفتگو میں بتایا کہ ریلوے کے اسکول اور اسپتالوں کو آؤٹ سورس کر رہا ہوں۔

 

اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کے پاس ہر شہر میں زمین سونے کی مانند ہے، ملتان میں بہترین زمین ہے یہاں فائیو اسٹار ہوٹل بنائیں گے، نشاندہی کی جائے ریلوے زمین سے قبضہ ختم کرائیں گے۔

 

اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close