Featuredاسلام آباد

وزیراعظم عمران خان کا گھوٹکی ٹرین حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے ٹرین حادثے پر جامع تحقیقات کا حکم دیا

وزیراعظم نے وزیرریلوے اعظم سواتی کو زخمیوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت اور جاں بحق افراد کے لواحقین سےمکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔

وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں گھوٹکی ٹرین حادثےکی تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہیں اور حکام سے چوبیس گھنٹوں کے دوران ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے، اپنے پیغام میں عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

یہ بھی پر ھیں: وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ حادثے میں ملت ایکسپریس کی چار بوگیاں ڈی ریل ہوئیں، کراچی جانیوالی سرسید ایکسپریس فاصلہ کم ہونے پر ڈی ریل بوگیوں سے ٹکرائی، حادثے کی اطلاع ملنے پر ہیوی مشینری بھی حادثے کے مقام پر پہنچ رہی ہے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
رات گئے گھوٹکی اسٹیشن پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پرموجود ملت ایکسپریس سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، موقع پر موجود حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close