Featuredاسلام آباد

تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے وکیل کو پیش ہونے کا آخری موق

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف درخواستگزار میاں محمد آصف کے وکیل رشید اے رضوی نے درخواست کی کہ فیصل واوڈا نے 3 سال ہائی کورٹ میں ضائع کیے پھر استعفیٰ دے کر سینیٹر بن گئے، الیکشن کمیشن مناسب سمجھے تو ہماری درخواست کو الیکشن ٹربیونل بھیج دے

الیکشن کمیشن میں ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف نا اہلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ فیصل واوڈا کے وکیل کراچی میں ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 57 ، شاہدخاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کےخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے وکیل کو پیش ہونے کے لیے آخری موقع دے دیا، الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے کہا کہ اس کے بعد الیکشن کمیشن کوئی تاریخ نہیں دے گا، درخواست پر مزید سماعت 8 جولائی کو ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close