Featuredسندھ

حکومتی ارکان کی ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی میں آئندہ سال کا بجٹ پیش

 کراچی: اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی جانب سے شدید نعرے بازی اور شور شرابے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا بجٹ پیش کئے جانے کے دوران پیپلز پارٹی کے اراکین نے وزیراعلیٰ سندھ کو اپنے حفاظتی گھیرے لئے رکھا

بجٹ تقریر کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مالی سال 22-2021 کے لئے صوبے کے بجٹ کا حجم 1477 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد ہے، سندھ کی آمدن کا تخمینہ 1452 ارب 16 کروڑ 80 لاکھ روہے ہے، اس طرح بجٹ خسارے کا تخمینہ 25 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد ہے، نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس تجویز نہیں کررہے۔ ترقیاتی اخراجات میں 41.3 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، صوبے کے تحت فلاحی منصوبوں کے لئے 293ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پرھیں: سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی8 جون تک عبوری ضمانت منظور

وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ تعلیم کے لیے مجموعی طور پر 240 ارب جب کہ صحت کے لیے 172 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، صوبے میں وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے 24.73 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں ہیلتھ رسک الاؤنس بھی شامل ہے، وزیراعلیٰ سندھ آئندہ مالی سال میں تعلیم کے بجٹ میں 14.2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
صوبے میں امن وامان کے لئے 119.97 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد جب کہ پینشن میں 10 فیصد تک اضافہ کیا جارہا ہے، مزدور کی کم از کم اجرت 17500سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کردی ہے گریڈ ایک سے 5 تک سندھ کے سرکاری ملازمین کے ملازمین کی تنخواہ 25 ہزار روپے ماہانہ ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close