Featuredسندھ

ایک اور ٹرین حادثہ : ایل پی جی ٹینکر رحمان بابا ایکسپریس کی زد میں آگيا

 ٹنڈو آدم : رحمان بابا ایکسپریس ایل پی جی ٹینکر سے ٹکرا گئی

ٹنڈو آدم کے قریب ایل پی جی ٹینکر رحمان بابا ایکسپریس کی زد میں آگيا۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس خدا آباد ریلوے پھاٹک پر ایل پی جی ٹینکر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سےاتر گئیں۔

حکام کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کا انجن شدید متاثر ہوا ہے جبکہ ٹکر سے ایل پی جی ٹینکر ڈاؤن ٹریک پر گرگیا۔

رحمان بابا ایکسپریس تین گھنٹے بعد بھی اپنی منزل روانہ نہ ہوسکی جبکہ ڈاؤن ٹریک پر شاہ حسین ایکسپریس کو بھی ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پر روک لیاگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close