Featuredپاکستان

ٹی وی اینکر ریحام خان نے تیسری شادی کرلی

مرزا مجھ سے 13 برس چھوٹے لیکن سمجھدار ہیں

بالآخر مجھے ایک ایسا شخص مل گیا ہے جس نے مجھے اپنی ذہانت سے متاثر کیا

ریحام خان نے لکھا کہ مرزا مجھ سے 13 برس چھوٹے لیکن سمجھدار ہیں

ٹی وی اینکر اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی ہے۔
جمعے کو ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا ہوا تھا ’جسٹ میریڈ۔‘
فیس بک پر اپنی پوسٹ میں ریحام خان نے لکھا کہ ’مجھے اپنے فالوئرز اور خیر خواہوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں ایک سادہ سی تقریب میں مرزا بلال بیگ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہوں۔ اپنی نئی زندگی کے آغاز پر اپنے والدین کی غیر موجودگی میں آپ سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ’بالآخر مجھے ایک ایسا شخص مل گیا ہے جس نے مجھے اپنی ذہانت سے متاثر کیا اور اپنی ایمانداری اور ہمت سے مجھے جیت لیا۔ اگرچہ مرزا مجھ سے 13 برس چھوٹے ہیں لیکن وہ سمجھدار ہیں۔ ایسا شخص جس پر میں بھروسہ کر سکتی ہوں۔ ایک ایسا شخص جو میرے تاریک ترین لمحوں میں میرے ساتھ ہو گا، جس کے ساتھ میں محفوظ محسوس کرتی ہوں۔ آپ لوگوں نے جیسے مجھے محبت دی مجھے یقین ہے کہ آپ اس شخص کو بھی وہی محبت دیں گے جسے میں نے چُنا ہے۔‘

سوشل میڈیا صارفین ریحام خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔


یہ ریحام کی تیسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی 2005 میں طلاق کے بعد ختم ہو گئی تھی۔دوسری شادی سابق وزیراعظم عمران خان سے ہوئی جو 10 ماہ تک ہی چل سکی۔

ان کی اکتوبر 2015 میں عمران خان سے طلاق ہو گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close