Featuredاسلام آباد

پاکستان کانام چائلڈ سولجرز پروینشن ایکٹ لسٹ میں شامل

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے چائلڈسولجرزپروینشن ایکٹ لسٹ میں شامل کرنامستردکرتے ہیں لسٹ میں پاکستان کانام بغیرکسی بنیادکےشامل کیاگیا

دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی ادارہ بچوں کوبطورسپاہی بھرتی میں ملوث نہیں، غیرریاستی گروہوں اور دہشت گردوں کیخلاف جنگ کوتسلیم کیاگیا، لسٹ میں پاکستان کی شمولیت حقیقت پسندی سے انحراف ہے۔

رپورٹ اشاعت سےپہلےامریکانےکسی ادارےسےرابطہ نہیں کیا، جن بنیادوں پرنتیجہ اخذکیاگیا وہ تفصیلات مہیانہیں کی گئیں، پاکستان انسداد انسانی اسمگلنگ کیلئےعالمی سطح پرکام کیلئےپرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا: 70 فیصد نوجوانوں کو کرونا کی ویکسین لگنے پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ

زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان نےایک سال میں متعددانتظامی،قانون سازی کےاقدام اٹھائے ، جس میں انتظامی،قانون سازی میں نیشنل ایکشن پلان25 – 2021شامل ہے، نیشنل پلان ایف آئی اے اور یواین آفس انسدادمنشیات نے مشترکہ تیار کیا ہے۔

انسدادانسانی اسمگلنگ کیلئےاداروں کی صلاحیتوں کوبڑھایا، پاکستان2007سےامریکاکورضاکارانہ ٹی آئی پی رپورٹ دیتاہے، پاکستان ٹی آئی پی رپورٹس میں پیش سفارشات پرعمل کررہا ہے۔

کہ سی ایس پی اے لسٹ پر نظرثانی کیلئے امریکی حکام سےرابطہ کیا، توقع ہےامریکاعائدالزامات کی قابل اعتمادمعلومات دےگا، پاکستان باہمی دلچسپی کے امور پر تعمیری گفتگو کا خواہشمند ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close