Featuredسندھ

امتحانات کے پہلے ہی روز میٹرک بورڈ کے دعوے اور کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

کراچی: سندھ بھر میں دسویں جماعت کے امتحانات آج سے شروع ہوگئے ہیں، تاہم امتحانات کے پہلے ہی روز میٹرک بورڈ کے دعوے اور کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ہے

کراچی میں شروع ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات میں سائنس گروپ کا طبیعیات کا پرچہ آوٹ ہوگیا، اور سوشل میڈیا پر جگہ جگہ طبیعات کا پرچہ نظر آرہا ہے، اطلاعات ہیں کہ فزکس کا پرچہ 9 بج کر 34منٹ پر سوشل میڈیا پر آوٹ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فزکس کا نوبل انعام مشترکا طور پر 3 سائنسدانوں نے جیت لیا

میٹرک بورڈ کی ناقص کارکردگی اس وقت سامنے آئی جب کراچی کے بہت سے سینٹرز سے شکایات آئیں کہ انہیں دیر تک پرچہ بھی نہیں ملا۔ جن علاقوں سے شکایات موصول ہوئیں ان میں نیو کراچی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، اورنگی اور گلشن حب شامل ہیں، تقریباً ساڑھے دس بچے تک کی اطلاعات تھیں کہ ان علاقوں میں قائم امتحانی مراکز میں تاحال امتحانی پرچے نہیں پہنچ سکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close