Featuredاسلام آباد

ایک بار پھر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد: پیٹرول کی قیمت میں 5.40 روپےفی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اضافے، جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے، جس کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی، مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کی تجویز ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے تک بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close