Featuredکشمیر

آزادکشمیر: ووٹوں کی گنتی جاری،نتائج آنا شروع ہوگئے

آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

 
جن پولنگ اسٹیشنز میں ووٹرز پہلے سے ہی اندر موجود ہیں انھیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔
 
اب تک مختلف حلقوں سے مختلف پولنگ اسٹیشنز کی کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 17 باغ 4 سے ایک پولنگ اسٹیشن سے پاکستان پیپلز پارٹی کے راجہ فیصل ممتاز راٹھور 140 ووٹ لے کر آگے ہیں، اس حلقے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد عزیز 81 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
 
حلقہ ایل اے 27 مظفر آباد 1 کے اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار جاوید ایوب 139 ووٹ لے کر آگے ہیں، اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کے میر عتیق الرحمن 100 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
 
آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے لیے سبی میں ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے۔
 
اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کے مطابق ایل اے 34 میں 7 میں سے 3 ووٹ کاسٹ ہوئے، جس میں سے پیپلز پارٹی کے زاہد اقبال نے 3 ووٹ حاصل کیے۔
 
ایل اے 40 میں 3 رجسٹرڈ ووٹوں میں سے صرف 1 ووٹ کاسٹ ہوا اور یہ ووٹ پیپلز پارٹی کے عبدالغفار لون کو ملا۔
 
ایل اے 40 کوئٹہ میں قائم 2 پولنگ اسٹیشنز میں سے 417 ووٹ ڈالے گئے اس میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 1049ہے۔
 
کیچ، بارکھان، نصیرآباد اور قلعہ سیف اللہ میں کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا، ان تمام حلقوں میں ایک ایک ووٹ رجسٹرڈ تھا۔
 
حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 کے ایک پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اظہر صادق 195ووٹ لے کر آگے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری مسعود خالد کو 62 ووٹ ملے۔
 
حلقہ ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عبد الناصر خان 28 ووٹ حاصل کرسکے، تحریک انصاف کے عبدالماجد خان کو 8 ووٹ ملے۔
 
ایل اے 2 میرپور 2 کے ایک پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی و غیرسرکاری نتیجہ سامنے آیا جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قاسم مجید کو 82 ووٹ ملے، پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری ظفر انور کو 77 ووٹ ملے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close