Featuredاسلام آباد

اسلام آباد مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی

اسلام آباد: سیلابی صورتحال سے ٹریفک کی روانی متاثرجب کہ سڑکوں، گلیوں سمیت نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا سی ڈی اے ترجمان کا کہنا ہے اسلام آباد میں فلیش فلڈ جیسی صورتحال کو حل کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے

راولپنڈی کے نالہ لئی میں موسلادھار بارش سے طغیانی آگئی۔ کٹیاریاں کے مقام پر پانی 21 فٹ سے تجاوز کرگیا جس کے باعث جاوید کالونی اورآریہ محلہ میں پانی داخل ہوگیا۔ خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے جب کہ نیوکٹاریاں، ڈھوک رتہ میں کراسنگ پل بھی بند کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اور کراچی کے درمیان سرسید ایکسپریس 9 جولائی سے نجی شعبے کے تحت چلے گی

صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج اور دیگر اداروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آرنے کہا کہ شدید بارش سے نالہ لئی چڑھ گیا ہے اورای الیون میں بھی پانی جمع ہوگیا ہے۔ فوجی دستے بحالی و امدادی

کارروائیوں میں سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف ہیں جب کہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہنگامی پلان بنا لیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close