Featuredسندھ

ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر سبزی منڈیوں میں داخلہ پر پابندی

کراچی : سندھ کی سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین کارڈ کے بغیر داخلہ پر پابندی

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین کارڈ کے بغیر داخلہ پر پابندی لگادی گئی ہے۔
 
وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور شکارپور کی سبزی منڈیوں میں عارضی ویکسینیشن سینٹرز مارکیٹ کمیٹیز کے دفاترز میں قائم کردیئے گئے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ کراچی سبزی منڈی میں 2 سو سے زائد اور شکارپور میں 60 بیوپاریوں اور آڑھتیوں کو کورونا ویکسین لگوائی گئی۔ کراچی سبزی منڈی کے انٹری گیٹ سے ماسک اور ویکسین کارڈ کے بغیر گاہکوں اور شہریوں کا داخلہ بند ہے۔
 
 
ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ سبزی منڈی میں محکمہ زراعت کے افسران و ملازمین نے ویکسینیشن سرٹیفکیٹس چیک کیے، متعدد کو وارننگ دی گئی۔ لاڑکانہ مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین نے کورونا ویکسین لگوانے اور سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی۔ میرپور خاص میں زرعی اجناس کی دکانوں پر بھی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کیے گئے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close