Featuredاسلام آباد

پاکستان ان 3 ممالک میں سے ہے جنہوں نے کورونا پر بہتر حکمت عملی سے قابو پایا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی صورت لاک ڈاؤن کرکے اپنی معیشت کو تباہ نہیں کرنا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہماری معیشت اوپر جارہی ہے، پاکستان ان 3 ممالک میں سے ہے جنہوں نے کورونا پر بہتر حکمت عملی سے قابو پایا

وزیراعظم عمران خان عوام سے براہ راست گفتگو کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کورونا کی چوتھی لہر آئی ہوئی ہے، بھارتی وائرس کافی حد تک خطرناک ہے، بھارتی وائرس پاکستان میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے، ہم نے مشکل فیصلے وقت پر کرکے لوگوں اور معیشت کو بچالیا، پاکستان نے 22کروڑ لوگوں کو مشکل وقت سے نکالا۔
 
عمران خان کا کہنا تھا کہ سوائے پاکستان کے پوری دنیا میں مساجد بند ہوئیں، پاکستان میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے عبادات جاری رہیں، سندھ حکومت کی کوشش تھی کہ مکمل لاک ڈاؤن کردیں، لاک ڈاؤن لگاتے وقت ہمیں دوسری طرف بھی دیکھنا ہوتا ہے۔
 
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم نے کورونا وبا میں ہمارے ساتھ تعاون کیا، ماسک پہن کر اور سماجی فاصلہ اختیار کرکے کورونا سے بچا جاسکتا ہے، بھارت نے سوچے سمجھے بغیر ایک دم لاک ڈاؤن کردیا، بھارت نے صرف ایلیٹ کلاس کا سوچا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ کیسے گزارا کرے گا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہماری معیشت اوپر جارہی ہے، ہم نے کسی صورت لاک ڈاؤن کرکے اپنی معیشت کو تباہ نہیں کرنا، جب تک بچوں اور اساتذہ کی ویکسی نیشن نہ ہو اسکو ل نہ کھولے جائیں، ملک میں اب تک 3کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، کورونا سے نجات کا واحد حل ویکسین ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان کے مستقبل اور قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑرہے ہیں، غریب ملکوں سے پیسہ چوری کرکے امیر ملکوں میں جارہا ہے، پیسے کی چوری سے ہم تعلیم اور روزگار کچھ نہیں دے سکتے، سیاسی بھرتیاں کرکے ملک کو تباہ کیا گیا، آزاد کشمیرمیں کی گئی سیاسی بھرتیوں پرنظرثانی کریں گے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close