More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا ،وزیراعظم

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد : پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی اور اٹھاتا رہوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 اگست کے بھارت کےغیر قانونی اقدام کو آج 2 سال ہو گئے ، 2سال میں دنیا نےبھارتی افواج کا کشمیرمیں تاریخی ظلم دیکھا ، آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور کشمیری شناخت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوانسانی حقوق تنظیموں نےپیش کیا، فوجی محاصرےکےباوجودحق خود ارادیت کی جدوجہدغیرمتزلزل ہے۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں، بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیرمیں بر بریت ہندو توا نظریےسےمتاثرہے ، آج بھارت اپنی بدمعاشی سےخطے کے استحکام کو تباہ کر رہا ہے ، بھارت ریاستی دہشت گردی کےذریعےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے،

دنیا بھر میں کشمیریوں کےلیےآواز اٹھائی اور اٹھاتا رہوں گا ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حق ملنےتک آوازاٹھاتارہوں گا، پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا ، انشا اللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close