Featuredسندھ

ساحل سمندر سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن ایک بار پھر شروع

کراچی: شپنگ ایجنٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز خراب موسم کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا، جہاز کو نکالنے کے بعد پورٹ پر سیف برتھ کیا جائے گا

ساحل سمندر سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے آپریشن ایک بار پھر شروع کردیا گیا، جہاز کو پورٹ پر لے جا کر مکمل سروے کیا جائے گا۔

کے پی ٹی کے تعاون سے دو ٹگس، بارج سے جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کی کوشش کی جائے گی، آپریشن میں حصہ لینے والے ٹگس60 بولارڈ پاور کے ہیں۔

600سے 800میٹر سے میسنجر رسوں،انجیر سے جہاز کو کھینچا جائے گا، جہاز پانی میں کھینچنے ٹگس، بارج جہاز کو پورٹ کی جانب لے جانے کی کوشش کریں گے۔

جہاز کے اطراف سے راستہ بنانے کا کام شروع کر دیا گیا، جہاز کو نکالنے کیلئے ٹگس اور بارج مقامی کمپنی کی استعمال کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑ ھیں :بحری جہاز کی انشورنس نہیں،مالک نے رابطہ نہ کیا توجہاز کوتحویل میں لے لیں گے

آپریشن میں میری ٹائم سیکیورٹی، پاک بحریہ اور کے پی ٹی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جہاز پانی میں کھینچنے کے بعد پورٹ کی جانب لے جانے کی کوشش کی جائے گی۔

وزارتِ جہاز رانی نے کراچی کے ساحل پر پھنسنے والے نجی کمپنی کے مال بردار جہاز ہینگ ٹانگ 77 کو ناکارہ قرار دیتے ہوئے قبضے میں لے لیا ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے اپنے ٹوئٹرت پیغام میں کہا ہے کہ جہاز کو پورٹ اسٹیٹ رول کے تحت تحویل میں لیا گیا، کمزور انجن، خراب نیوی گیشن آلات کی وجہ سے جہاز چلنے کے قابل نہیں رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close