سندھ

ایم کیو ایم قائد مہاجر وں کی قیادت کے اہل نہیں ،انیس ایڈووکیٹ

کراچی:ایم کیو ایم کے ایک اور سابق رہنما انیس خان  ایڈووکیٹ نے مصطفیٰ کمال کے کیمپ میں پناہ لے کر کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد مہاجر قوم کی قیادت کے اہل نہیں ہیں ، تین سال پہلے سے ہی ذہنی طور پرمصطفیٰ کمال کے قافلے میں شامل ہوچکا تھا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ ایک وقت آئے گا کہ کوئی نہ کوئی وقت کے فرعونوں کو للکارے گا، میرے حصے کے جو گناہ ہیں میں ان پر سزا کیلئے تیار ہوں۔
مصطفیٰ کمال کے گھر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انیس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میں اپنے ضمیر کو سائیڈ پر رکھ کر بیٹھا ہوا تھا لیکن مصطفیٰ کمال نے خوف کے بت کو توڑ دیا میں تو تین سال پہلے سے ہی ذہنی طور پر ان کے قافلے میں شامل ہوچکا تھا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ ایک وقت آئے گا کہ کوئی نہ کوئی وقت کے فرعونوں کو للکارے گا۔ 19 مئی 2013 کو جو ہوا اس پر میں یہ کہہ کر گیا تھا کہ آج پارٹی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس شخص کے ساتھ میں نے 32 سال گزارے اس کے مرنے کی بددعا نہیں کرسکتا بلکہ یہ دعا کرتا ہوں کہ اسے طویل ترین عمر ملے اور وہ اپنی آنکھوں سے اپنے پیروں سے کھسکتی زمین کو دیکھ سکے۔ آپ کبھی سچ سننے کیلئے تیار نہیں ہوئے اوردرباریوں نے آپ کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ آج کوئی آپ کے آنسو پونچھنے والا نہیں ہے یہ درباری وہ گدھ ہیں جو آپ کی آنکھ بند ہوتے ہی آپ کی آنکھیں نوچ رہے ہونگے، آپ کے ہاتھ، کان اور آپ کا ماس نوچ رہے ہونگے۔
انیس ایڈووکیٹ نے قائد ایم کیو ایم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی وقت نہیں گزرا آپ مہاجر قوم کو اپنے حال پر چھوڑ دیںاور اپنا علاج کرائیں آپ مہاجر قوم کی قیادت کے اہل نہیں ہے کیونکہ آپ کبھی سچ نہیں بولتے ایسے نوجوان جو فلموں کے ہیرو لگتے تھے وہ آپ پر قربان ہوگئے آپ کا منشور ، آپ کی جدوجہد کا آغاز بالکل درست تھا لیکن آپ پٹڑی سے اتر گئے آپ کو اپنی قوم کے سامنے سچ بول کر اپنے گناہوں کا ” پراشچِت “ کرنا ہوگا، جب آپ سچ بولیں گے تو شاید پھر آپ کیلئے قوم مغفرت کی دعا بھی کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close