Featuredپنجاب

بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا وائرس نومولود بچوں کو بھی متاثر کرنے لگا

لاہور : پاکستان میں نومولود بچے بھی کورونا کی خطرناک بھارتی ویرینٹ ڈیلٹاکا شکار ہونے لگے، ایم ڈی چلڈرن اسپتال نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر3 سے 4 بچے رپورٹ ہورہے ہیں۔

 

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں بھارتی کورونا وائرس نومولود بچوں کو بھی متاثر کرنے لگا ، ایم ڈی چلڈرن اسپتال پروفیسرسلیم کا کہنا ہے کہ چلڈرن اسپتال میں 5بچےزیرعلاج ہیں۔

پروفیسرسلیم نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر3 سے 4 بچے رپورٹ ہورہے ہیں، زیادہ تر رپورٹ ہونے والے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہیں جبکہ ذرائع نے کہا ہے کہ بچوں کی ویکسین شروع کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی وائرس اورایپسیلون وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے ،پنجاب میں اس وقت 305 مریض بھارتی وائرس سے متاثرہیں جبکہ ایپسیلون وائرس کےاب تک 12مریض رپورٹ ہوچکےہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق 24گھنٹے میں ایپسیلون وائرس کے 5 اور بھارتی وائرس کے 20مریض رپورٹ ہوئے۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہے ، ایک دن میں 79 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ 4600 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور اس دوران مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close