Featuredاسلام آباد

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور وفاقی کابینہ11 نکاتی ایجنڈے پرغورکرے گی

کابینہ اجلاس میں 37ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا اور اسلام آباد کے سیکٹرای11کےمسائل پر سفارشات پیش کی جائیں گی جبکہ پینل سرچارج کےخاتمےکامعاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ چیف ماہرشماریات کی تعیناتی ، اوگراکےممبرفنانس کی تعیناتی کی منظوری دےگی اور انڈس واٹرکمشنرکےاضافی چارج سےمتعلق فیصلہ کرے گی جبکہ نیشنل کمیشن اسٹیٹس ویمن کےاسلام آبادممبر کی تعیناتی ایجنڈےمیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی واقتصادی صورتحال کا جائزہ

اجلاس میں چیئرمین انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کےاضافی چارج سےمتعلق فیصلہ ہوگا اور پی ایس اوبورڈآف مینجمنٹ میں سیکرٹری پاورڈویژن کی نامزدگی میں تبدیلی پرغورہوگا۔

کابینہ کی دی گئی ہدایات کومتعلقہ وزارت کومنتقل کرنے کے فیصلے سمیت اقتصادی رابطہ کمیٹی کےگزشتہ اجلاس کےفیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close