Featuredاسلام آباد

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو ملک میں دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے

اسلام آباد: شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے امریکا کا اتحادی ہونے کی بھاری قیمت چکائی ہے۔ افغانستان کا مسئلہ افغان عوام کا مسئلہ ہے، پاکستان براہ راست افغانستان کے کسی مسئلےمیں ملوث نہیں، پاکستان دنیا کے ساتھ کھڑا ہے

افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے، طالبان نےعام معافی کا اعلان کیا ہے جو مثبت اقدام ہے۔
پاکستان پر مہاجرین کا کوئی بوجھ نہیں، افغانستان سے کاروباری راستے کھلے ہیں اور باہمی تجارت میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اب تک ہم افغانستان سے 2528 افراکو لا چکےہیں، 1500 افغانی طورخم بارڈ ر سے آئے جب کہ 1100 طورخم بارڈر سے واپس گئے ہیں،

طالبان نے یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، ٹی ٹی پی کو پاکستان میں دہشتگردی کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : طالبان کی امریکا کو ایک ہفتے کی ڈیڈلائن

 بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی کروائی، بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی، افغانستان کی صورتحال پر بھارت کا پریشان ہونا لازمی امر ہے، بھارت میں جو صف ماتم بچھی ہوئی ہے، اس کا ساری دنیا کو احساس ہے۔

 عمران خان دس سال آگے جب کہ اپوزیشن دس سال پیچھے کی سوچ رکھتی ہے، پی ڈی ایم میں مزید طاقت نہیں ،ان کو الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے، صرف مولانافضل الرحمان کو افغانستان کی صورتحال کا ادراک ہے لیکن پی ڈی ایم کے باقی کھلاڑی انڈر نائنٹین ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے نے 1122کے لیے پیسے دے دیئے ہیں، اسلام آباد میں سیکیورٹی سے متعلق 8 ڈرون خریدے گئے ہیں، شہر میں ایک ہزار 92 کیمرے لگانے جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close