More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredکھیل و ثقافت

آسٹریلوی ویمن وکٹ کیپر نے دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

برسبین : آسٹریلین ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر الیسا ہیلی نے مہندرا سنگھ دھونی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

الیسا ہیلی نے ٹی 20 فارمیٹ میں وکٹ کے پیچھے سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے مابین ٹی 20 سیریز جاری ہے اور برسبین کے ایلن بارڈر فیلڈ میں کھیلا گیا میچ آسٹریلوی وکٹ کیپر الیسا ہیلی کے عالمی ریکارڈ کی وجہ سے یادگار بن گیا۔

آسٹریلین خاتون وکٹ کیپر الیسا ہیلی نے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں وکٹ کے پیچھے 92 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا جبکہ دھونی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں وکٹ کے پیچھے 91 شکار کر رکھے ہیں۔

سابق کپتان نے بھارت کی جانب سے یہ ریکارڈ 97 اننگز میں بنایا تھا جبکہ آسٹریلیا کی الیسا ہیلی نے 99 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close