Featuredپنجاب

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش

لاہور: لاہور کے مختلف علاقوں میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی جبکہ آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں بھی صبح سویرے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

شکرگڑھ ، گجرات، حافظ آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی جم کر بارش ہوئی جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سندھ کے مختلف اضلاع میں آج سے 11 ستمبر تک تیز اور موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

ادھر راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد اور کراچی سمیت سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close