Featuredکھیل و ثقافت

کیویز کو آئی سی سی میں دیکھیں گے : چیئرمین پی سی بی

چیئرمین  پی سی بی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کون سی دنیا میں رہہ رہا ہے، اس فیصلے پر کیویز کو آئی سی سی میں دیکھیں گے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر دورہ پاکستان اچانک منسوخ کرنے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی، مجھے پاکستان مداحوں اور کھلاڑیوں کے لیے بہت افسوس ہورہا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کا پاکستان سے بنا کھیلے جانے کا یکطرفہ فیصلہ کیا گیا، نیوزی لینڈ کا تفصیلات شیئر نہ کرنا بھی افسوسناک ہے، نیوزی لینڈ کون سی دنیا میں رہہ رہا ہے، اس فیصلے پر کیویز کو آئی سی سی میں دیکھیں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close