Featuredاسلام آباد

ن لیگ نے شاہراہوں کی تعمیر پر بہت زیادہ کرپشن کی

اسلام آباد:  عمران خان سڑکوں کے نہیں، کرپشن کیخلاف تھےا، اب بھی پہاڑ جیسا قرضہ باقی ہے

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں ہم مافیا سے مقابلہ کررہے ہیں، عمران خان سڑکوں کے نہیں، کرپشن کیخلاف تھے، ن لیگ نے شاہراہوں کی تعمیر پر بہت زیادہ کرپشن کی، شریف خاندان نے شاہراہوں کی تعمیر کو اپنا کاروبار کا ذریعہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور، اسلام آباد موٹروے کے وقت لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ خریدے گئے، 60 ارب روپے کی لاگت سے موٹروے بنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ زرداری اور نواز فیملی نے قرضے کو 27 ٹریلین تک پہنچا دیا، اب بھی پہاڑ جیسا قرضہ باقی ہے جو کہ واپس کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہر جگہ قوم کا پیسہ بچایا ہے، شریف اور زرداری فیملی نے پیسہ باہر بھیجا، کابینہ ارکان اگر کرپشن میں پڑجائیں تو قوم تباہ ہوجاتی ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے پیسہ آیا، 2 ارب ڈالر ڈائیوو کمپنی کو سود کی مد میں ادائیگی کی، جس معاملے کو اٹھاتے ہیں، نیچے کرپشن کے پہاڑ کھڑے ہوتے ہیں، لندن اور فرانس میں اربوں روپے ابھی بھی چھپائے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مراد سعید کا کہنا تھا کہ 160 ملین ڈالر ایک موٹروے میں کرپشن کے ثبوت سامنے آئے، نوازشریف نے اپنے دور میں مواصلات کی وزارت اپنے پاس رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزارت مواصلات سے متعلق مشہور ہوا کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے، پچھلے 10سال پاکستان کی تاریخ کا تاریک ترین عشرہ تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close