Featuredسندھ

سندھ کے بیراجوں میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے لگی

سکھر : سکھر بیراج سے درمیانے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔

سندھ کے بیراجوں میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کے بعد دریا کے ساتھ کچے کے رہائشیوں نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع کر دیا۔

فلڈ کنٹرول روم کے انچارج نے بتایا ہے کہ سکھر بیراج سے درمیانے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کےانچارج کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 91 ہزار 455 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 3 لاکھ 60 ہزار 55 کیوسک ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کےانچارج نے یہ بھی بتایا ہے کہ دریا کے ساتھ کچے کے رہائشی محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close