Featuredسندھ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دفاتر کے اوقاتِ کار بڑھانے کا نوٹی فکیشن جاری

کراچی: ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ کے پیش نظر عوام کی سہولت کے لیے تمام دفاتر کے اوقات کار بڑھانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ایف بی آر کے تمام دفاتر 29 ستمبر کو رات 9 بجے جبکہ تیس ستمبر کی رات 12 بجے تک کام کرتے رہیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئےدفاتر کے اوقات کاربڑھائے گئے ہین، تمام دفاتر بینکس کی متعلقہ برانچز سے بھی رابطےمیں رہیں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں :  ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو ریکارڈ جمع کروانے کے نوٹسز جاری کردیے

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس اور ڈیوٹیز وصولی کے بعد مجاز برانچوں میں داخل کرائے جاسکتے ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے معاشی سال گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے، جس میں تاحال کسی توسیع کا اشارہ نہیں کیا گیا۔
تاجروں، تنخواہ دار طبقے نے انکم ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close