Featuredسندھ

کراچی : عسکری پارک میں شہریوں کا داخلہ مفت

کراچی:  پرانی سبزی منڈی پر قائم عسکری پارک کے ایم سی حکام کے سپرد، جلد عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے کراچی کا عسکری پارک کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن ( کے ایم سی) کو دینے کا حکم دیا تھا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے پارک کی واپسی کے لئے پارک انتظامیہ کو پابند کیا تھا، عسکری پارک جلد عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔

پارک میں قائم شادی ہال کو ختم کرکے اسے عوامی مقاصد کے استعمال کا بھی حکم تھا۔

عسکری پارک کا نام تبدیل کرکے (کے ایم سی امیوزمنٹ پارک) رکھ دیا گیا ہے جبکہ پارک میں شہریوں کیلئے داخلہ فیس مفت کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close