Featuredدنیا

بغداد میں ایران اور سعودی عرب کے مابین مذاکرات کا نیا سلسلہ شروع

نیو یارک :  ایران اور سعودی عرب کے مابین مذاکرات اور گفتگو بہت اہم ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ اتوار کو ریاض اور تہران کے مابین مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ فریقین کے درمیان موجود مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائیں گے۔

عراقی عہدے داروں نے میڈیا کو بتایا کہ ایران اور سعودی عرب کے نمائندوں نے بغداد میں مذاکرات کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اس صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین مذاکرات اور گفتگو بہت اہم ہیں اور سچی بات یہ ہے کہ علاقائی امن و سلامتی میں ان کا بڑا اہم کردار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close